ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صحافی کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

صحافی کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

Fri, 30 Nov 2018 22:49:32    S.O. News Service

چترا:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گزشتہ ماہ جھارکھنڈ میں ایک ہندی روزنامہ کے صحافی کے قتل کیس میں اہم ملزم کوپلامو ضلع سے گرفتارکیاگیا۔پولیس نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نکسلائٹ آرگنائزیشن تریتیا پریزنٹیشن کمیٹی (ٹی پی سی)کے علاقائی کمانڈر پرشانت کے طور پرہوئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش بی بریار نے کہا کہ یہ گرفتاری چترا اور پلامو ضلع پولیس کی مشترکہ چھاپے ماری کے دوران کی گئی تھی۔چترا کے ضلع میں نکسلائٹ سے متعلقہ بہت سے واقعات میں پرشانت چترا اور ہزاری باغ کے علاقوں میں سرگرم تھا،وہ پلامو ضلع کے پانکی کا رہائشی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی پی سی کے علاقائی کمانڈر کو اس وقت گرفتارکیاگیاجب وہ پانکی اپنے خاندان کے ارکان سے ملنے گیا تھا۔ ہندی اخبار ’آج‘کے 32سالہ صحافی چندرتیواری کو اکتوبر کے آخری ہفتے میں کچھ نامعلوم افراد نے چترا ضلع میں سمریا پولیس سٹیشن کے تحت بلتھروا گاؤں سے اغوا کر لیا تھا۔تیواری کے خاندان نے ان کے قتل کے پیچھے ماؤنواز گروپ کاہاتھ ہونے کا شک ظاہرکیاتھا۔


Share: